Results 1 to 2 of 2

Thread: سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

    سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر
    347 75986225 - سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

    کرکٹ Ú©ÛŒ تاریخ میں جہاںعظیم بلے بازوں اور بائولرز کا ذکر ملتا ہے وہیں عدیم النظیر ÙˆÚ©Ù¹ کیپرز Ú©Û’ کارہائے نمایاں بھی Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Ùˆ ملتے ہیں لیکن اس Ú©Û’ ساتھ ساتھ بے مثل ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے بازوں Ú©Û’ Ø+یرت انگیز کارنامے بھی بھلائے نہیں جا سکتے۔ عام طور پر عظیم ترین ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے بازوں میں ایلن ناٹ‘ روڈنی مارش‘ ایڈم گلکرسٹ‘ مارک بائوچرز‘ کمارسنگاکارا اور ایم ایس دھونی Ú©Û’ نام لئے جاتے ہیں لیکن ان Ú©Û’ ساتھ ساتھ ایلک سٹیورٹ‘ راشد لطیف اور معین خان Ú©Û’ ناموں Ú©Ùˆ بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان سب Ú©Û’ علاوہ ایک نام اور بھی ہے اور وہ ہے سلیم یوسف۔سلیم یوسف Ù†Û’ 80Ø¡ Ú©ÛŒ دہائی میں پاکستانی کرکٹ میں خوب دھوم مچائی۔ انہیں ٹائیگر یوسف Ú©Û’ نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ وہ بڑے دلیر اور جرات مند کھلاڑی تھے۔ ÙˆÚ©Ù¹ کیپنگ Ú©Û’ ساتھ ساتھ ان Ú©ÛŒ بلے بازی بھی بڑی دلکش تھی۔ عمران خان Ú©Ùˆ ان پر بہت اعتماد تھا اور وہ ان Ú©Û’ پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ ویسے تو پاکستان Ú©Û’ پہلے ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز امتیاز اØ+مد تھے اور وہ بلاشبہ ایک باکمال کھلاڑی تھے۔ لیکن اس دور میں چونکہ کرکٹ بہت Ú©Ù… کھیلی جاتی تھی اس لیے ان کا نام اس فہرست میں نہیں شامل کیا جاتا جس میں عظیم ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے بازوں Ú©Û’ نام Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Ùˆ ملتے ہیں۔

    روڈنی مارش کا زمانہ 70 اور 80 Ú©ÛŒ دہائی کا ہے۔ ایلن ناٹ اس سے بھی پہلے Ú©Û’ ہیں۔ پاکستان Ú©Û’ عظیم ترین ÙˆÚ©Ù¹ کیپر وسیم باری تھے لیکن وہ اتنے اچھے بلے باز نہیں تھے۔ انہوں Ù†Û’ ایک طویل مدت تک ÙˆÚ©Ù¹ کیپر Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے پاکستان کرکٹ Ú©ÛŒ خدمت کی۔ ان Ú©Û’ بعد یہ اہم ذمہ داری مرØ+وم تسلیم عارف Ù†Û’ سنبھالی۔ تسلیم عارف Ù†Û’ کئی سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور وہ منتظر تھے کہ انہیں قومی ٹیم کا Ø+صہ بنایا جائے۔ پھر وہ وقت Ø¢ ہی گیا۔ 1979-80 میں بھارت Ú©Û’ دورے پر انہیں شامل کر لیا گیا لیکن انہیں ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے نہیں بلکہ بلے باز Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے شامل کیا گیا اور ÙˆÚ©Ù¹ کیپر Ú©Û’ طور پر وسیم باری Ù†Û’ ہی فرائض سرانجام دیئے۔

    تسلیم عارف افتتاØ+ÛŒ بلے باز تھے اور جارØ+انہ انداز میں کھیلتے تھے۔ بھارت Ú©Û’ خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہوں Ù†Û’ 90رنز بنائے۔ بدقسمتی سے وہ سنچری بنانے سے Ù…Ø+روم رہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔ اس Ú©Û’ بعد جب آسٹریلیا Ú©ÛŒ ٹیم پاکستان آئی تو تسلیم عارف Ú©Ùˆ ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے شامل کر لیا گیا۔ 1980Ø¡ Ú©Û’ آخر میں ویسٹ انڈیز Ú©ÛŒ ٹیم پاکستان آئی تو تسلیم عارف اس وقت بھی ٹیم میں شامل تھے۔ اس Ú©Û’ بعد Ú©Ú†Ú¾ عرصے کیلئے اشرف علی قومی کرکٹ ٹیم میں ÙˆÚ©Ù¹ کیپر Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے کھیلتے رہے۔

    وہ بلے بازی بھی کر لیتے تھے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان Ú©ÛŒ کارکردگی Ú©Ú†Ú¾ زیادہ متاثر Ú©Ù† نہیں تھی۔ پھر ایک اور نوجوان ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز قومی کرکٹ ٹیم کا Ø+صہ بنے جن کا نام تھا انیل دلپت۔ شروع شروع میں کرکٹ Ú©Û’ پنڈتوں Ù†Û’ اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان طویل عرصے تک ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے خدمات سرانجام دے گا۔ انہوں Ù†Û’ 9 ٹیسٹ میچوں میں 15 رنز Ú©ÛŒ اوسط سے 167 رنز بنائے جبکہ 15 ایک روزہ میچوں میں 12 رنز Ú©ÛŒ اوسط سے وہ صرف 87رنز بنا سکے۔ یہ کارکردگی کسی طور پر اطمینان بخش نہیں تھی۔ وہ پاکستان Ú©ÛŒ طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے پہلے ہندو کھلاڑی تھے۔

    اصل میں انیل دلپت کو وسیم باری کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ سابق ٹیسٹ کھلاڑی دانش کنیریا انیل دلپت کے کزن ہیں۔ انیل دلپت نے پہلی ٹیسٹ سیریز 1983-84 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی۔ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت ظہیر عباس کر رہے تھے۔ پاکستان نے یہ سیریز 1-0 سے جیت لی تھی۔ سیریز کے تینوں میچوں میں انیل دلپت نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اگرچہ انیل دلپت Ù†Û’ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں ان Ú©ÛŒ کارکردگی توقع Ú©Û’ مطابق نہیں رہی۔ بھارت Ú©Û’ خلاف ایک میچ میں دلپت Ù†Û’ نہایت غیر معیاری ÙˆÚ©Ù¹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا جس پر کپتان عمران خان سخت برہم ہوئے۔ پاکستان وہ میچ ہار گیا۔ اس Ú©Û’ بعد ذوالقرنین نامی ایک ÙˆÚ©Ù¹ کیپر Ú©Ùˆ شامل کیا گیا۔ لیکن اس Ú©Û’ ان فٹ ہونے Ú©Û’ بعد سلیم یوسف Ú©Ùˆ موقع دیا گیا جنہوں Ù†Û’ آتے ساتھ ہی اپنی صلاØ+یتوں کا لوہا منوا لیا۔ 7

    دسمبر 1959Ø¡ Ú©Ùˆ کراچی میں پیدا ہونے والے سلیم یوسف Ù†Û’ فرسٹ کلاس کرکٹ میں چونکا دینے والی پرفارمنس دی۔ وہ آج Ú©Ù„ کسٹمز Ú©Û’ ادارہ سے وابستہ ہیں اور کراچی ہی میں رہائش پذیر ہیں۔ اس Ø+قیقت Ú©Ùˆ بھی مدنظر رکھا جائے کہ 80 Ú©ÛŒ دہائی میں اتنی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی جاتی تھی لیکن پھر بھی سلیم یوسف Ù†Û’ قابل تØ+سین کھیل پیش کیا۔ ان Ú©Û’ بارے میں کہا جاتا ہے کہ وسیم باری Ú©Û’ بعد وہ دوسرے سب سے زیادہ باصلاØ+یت ÙˆÚ©Ù¹ کیپر تھے۔ انہوں Ù†Û’ 32 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 44اننگز کھیلیں۔ وہ پانچ بار ناٹ آئوٹ رہے۔

    انہوں Ù†Û’ 27.5 رنز Ú©ÛŒ اوسط سے 1055 رنز بنائے اور ان کا ایک اننگزمیں زیادہ سے زیادہ سکور 91رنز ناٹ آئوٹ رہا۔ انہوں Ù†Û’ پانچ نصف سنچریاں بنائیں۔ 91کیچز Ù¾Ú©Ú‘Û’ اور 13کھلاڑیوں Ú©Ùˆ سٹمپ آئوٹ کیا۔ اسی طرØ+ انہوں Ù†Û’ 86 ایک روزہ میچ کھیلے اور 62 اننگز میں بلے بازی کا موقع ملا۔ انہوں Ù†Û’ 768 رنز بنائے اور ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 62رنز رہا۔ انہوں Ù†Û’ 4 نصف سنچریاں بنائیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 75.00تھا۔ انہوں Ù†Û’ ایک روزہ میچوں میں 81 کیچز Ù¾Ú©Ú‘Û’ اور 22کھلاڑیوں Ú©Ùˆ سٹمپ آئوٹ کیا۔

    1982Ø¡ میں انہوں Ù†Û’ پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں سری لنکا Ú©Û’ خلاف کھیلا جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ 1990Ø¡ میں کراچی میں ویسٹ انڈیز Ú©Û’ خلاف تھا۔ اسی طرØ+ ان کا پہلا ایک روزہ میچ بھی سری لنکا Ú©Û’ خلاف تھا اور آخری میچ بھی اسی ٹیم Ú©Û’ ساتھ کھیلا۔

    سلیم یوسف کا ایک ریکارڈ کمال کا ہے۔ وہ پہلے وکٹ کیپر تھے جنہوں نے ایک ون ڈے میچ میں تین کھلاڑیوں کو سٹمپ آئوٹ کیا۔ یہ ریکارڈ ابھی تک سلیم یوسف کے پاس ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سلیم یوسف انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے پہلے کئی اداروں کی ٹیموں کی طرف سے کھیلتے رہے اور ان کی کارکردگی پر کبھی کوئی سوالیہ نشان نہیں اٹھا۔

    یہ سلیم یوسف Ú©ÛŒ خداداد صلاØ+یتوں کا شاخسانہ تھا کہ کپتان عمران خان Ù†Û’ کئی بار ایک روزہ میچوں میں انہیں اوپننگ بیٹسمین Ú©Û’ طور پر بھیجا اور انہوں Ù†Û’ مایوس نہیں کیا۔ اس سلسلے میں شارجہ میں کھیلے گئے کئی ایک روزہ میچوں کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے بھارت Ú©Û’ خلاف ایک روزہ میچ میں انہوں Ù†Û’ منظور الٰہی Ú©Û’ ساتھ مل کر اپنی ٹیم Ú©Ùˆ فتØ+ سے ہمکنار کیا۔

    یہ میچ تقریباً پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا لیکن پھر انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز منظور الٰہی کے ساتھ مل کر یادگار کارنامہ سرانجام دیا۔ اب ذرا بات ہو جائے 1986-87 کی وہ سیریز جو بھارت کے خلاف بھارت میں کھیلی گئی۔ اس سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔ پاکستان نے ایک روزہ سیریز 4-1 سے جیت لی۔ سلیم یوسف نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    جہاں تک پانچ ٹیسٹ میچوں کا تعلق ہے تو پہلے چار ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے۔ اس Ú©ÛŒ وجہ صرف اور صرف دونوں ٹیموں Ú©ÛŒ دفاعی Ø+کمت عملی تھی۔ کوئی بھی ٹیم ہارنا نہیں چاہتی تھی۔ دونوں ٹیمیں چاہتی تھیں کہ سیریز فیصلہ Ú©Ù† ثابت ہو لیکن شکست کسی Ú©Û’ لئے بھی قابل قبول نہیں تھی۔

    آخری ٹیسٹ میچ بنگلور میں کھیلا گیا اور اس بار مکمل طور پر سپن ÙˆÚ©Ù¹ بنا دی گئی۔ بھارت Ú©Û’ سابق سپنر دھیرج پرسنا Ù†Û’ اس ÙˆÚ©Ù¹ Ú©Û’ بارے میں کہا تھا کہ وہ پہلی ہی بال سپن کر سکتے ہیں۔ بہرØ+ال یہ میچ انتہائی اعصاب Ø´Ú©Ù† ثابت ہوا۔ اگر یہ کہا جائے کہ یہ کرکٹ Ú©ÛŒ تاریخ Ú©Û’ یادگار ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ہے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ میچ سپنروں کا میچ ثابت ہوا۔

    دونوں ٹیموں Ú©Û’ سپن بائولرز Ù†Û’ بڑی شاندار بائولنگ Ú©ÛŒ لیکن بازی پاکستان Ú©Û’ سپنرز اقبال قاسم اور توصیف اØ+مد Ù„Û’ گئے۔ اس پورے میچ میں سلیم یوسف Ù†Û’ بڑی مستعدی اور Ø+وصلہ مندی کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے توصیف اØ+مد Ú©ÛŒ گیند پر روجربنی کا وکٹوں Ú©Û’ پیچھے کیچ Ù¾Ú©Ú‘ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان یہ ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت گیا۔ نہ صرف پاکستان Ù†Û’ یہ ٹیسٹ سیریز جیتی بلکہ پہلی بار بھارت Ú©Ùˆ بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں ہرایا۔

    1987ء میں پاکستان اور بھارت میں ریلائنس ورلڈکپ کا انعقاد ہوا۔ اس ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان جیت کیلئے فیورٹ تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان نے بھارت کو بھارت میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرایا تھا۔

    بڑے بڑے تبصرہ نگاروں Ú©ÛŒ نظر میں پاکستان یہ ورلڈکپ جیت رہا تھا لیکن قسمت Ú©ÛŒ دیوی عمران خان پر مہربان نہ ہوئی اور پاکستان غیر متوقع طور پر سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا۔ بہرØ+ال یہ تو اب تاریخ کا Ø+صہ ہے۔ اس سے پہلے لیگ میچ میں پاکستان Ù†Û’ ویسٹ انڈیز Ú©Ùˆ جس طرØ+ سے ہرایا وہ ناقابل فراموش ہے۔

    یہ ایک ایسا میچ تھا جو پاکستان Ú©Û’ ہاتھ سے Ù†Ú©Ù„ چکا تھا لیکن پھر سلیم یوسف Ù†Û’ بڑی دلیری سے ویسٹ انڈیز Ú©ÛŒ طوفانی بائولنگ کا سامنا کیا اور شکست Ú©Û’ جبڑے سے فتØ+ چھین لی۔ اگرچہ اس میچ Ú©ÛŒ جیت میں کورٹنی واش Ú©ÛŒ آخری گیند پر عبدالقادر Ú©Û’ Ú†Ú¾Ú©Û’ Ù†Û’ بھی اہم کردار ادا کیا لیکن جیت Ú©ÛŒ بنیاد سلیم یوسف رکھ Ú†Ú©Û’ تھے۔ یہیں سے سلیم یوسف Ú©Ùˆ ٹائیگر کا خطاب ملا۔ اس Ú©Û’ بعد 1987-88 Ú©Û’ ویسٹ انڈیز Ú©Û’ دورے میں بھی سلیم یوسف Ù†Û’ نہ صرف عمدہ ÙˆÚ©Ù¹ کیپنگ Ú©ÛŒ بلکہ شاندار بلے بازی کی۔ سلیم یوسف Ú©ÛŒ گوناگوں خوبیوں Ú©ÛŒ وجہ سے وہ ہمیشہ عمران خان Ú©Û’ پسندیدہ کھلاڑی رہے۔

    جیسا کہ اوپر کہا جا چکا ہے کہ سلیم یوسف Ù†Û’ اتنی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی جتنی کہ آج Ú©Ù„ کھیلی جا رہی ہے۔ اگر وہ بھی 100یا اس سے زیادہ ٹیسٹ کھیلتے تو ان کا ریکارڈ قابل رشک ہوتا۔ لیکن انہوں Ù†Û’ جتنی کرکٹ بھی کھیلی خوب کھیلی۔ ریٹائرمنٹ Ú©Û’ بعد وہ Ù¾ÛŒ سی بی Ú©ÛŒ سلیکشن کمیٹی Ú©Û’ رکن Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ جس زمانے میں سلیم یوسف کرکٹ کھیلتے رہے‘ ویوین رچرڈز بغیر ہیلمٹ Ú©Û’ کھیلتے تھے اور یہ وصف سلیم یوسف میں بھی تھا کہ وہ بھی بغیر ہیلمٹ Ú©Û’ کریز پر موجود ہوتے تھے۔ وہ ایک دلیر اور جرات مند کھلاڑی تھے اور ایسے کرکٹر Ú©Ù… ہی پیدا ہوتے ہیں۔
    2gvsho3 - سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

    2gvsho3 - سلیم یوسف…ایک شاندار ÙˆÚ©Ù¹ کیپر بلے باز تØ+ریر : عبدالØ+فیظ ظفر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •